سانحہ ماڈل ٹاؤن میں طاقت کا بے جا استعمال کیا گیا ،رانا ثنا اللہ کا اعتراف

میں یہ سمجھتا ہوں کہ طاقت کے استعمال میں حد سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے تھا

ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 16 دسمبر 2017ء):صوبائی وزیر قانون نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں حکومتی اداروں کی غلطی کا اعتراف کر لیا ،صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں طاقت کا بے جا استعمال کیا گیا۔میں یہ سمجھتا ہوں کہ طاقت کے استعمال میں حد سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے تھا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں بات کر رہے تھے اس دورا ن ان کا کہنا تھا کہ میں آج بھی ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے پولیس ایکشن کا دفاع کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

پولیس صرف بیر ئیرز ہٹانے گئی تھی ،ماڈل ٹاؤن سانحے کی پہلے سے کوئی پلاننگ نہیں کی گئی تھی۔پولیس اور ٹی ایم اے صرف بیر ئیرز ہٹانے گئے تھے ۔بیر ئیرز ہٹانے کے دوران پولیس پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔صوبائی وزیر قانون نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں حکومتی اداروں کی غلطی کا اعتراف کر لیا ،صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں طاقت کا بے جا استعمال کیا گیا۔میں یہ سمجھتا ہوں کہ طاقت کے استعمال میں حد سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے تھا۔