جاپان کے ہوٹل میں غریب اور نادار افراد کو کام کے عوض کھانے کی فراہمی

منگل 16 جنوری 2018 11:11

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 16 جنوری 2018ء)جاپان کے ایک ہوٹل میں غریب اور نادار افراد کو کام کرنے کے عوض کھانا دیا جاتا ہے۔ چائنا ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق ’’میرائی شکودو‘‘ نامی یہ ہوٹل 33 سالہ سابق انجینیئر سیکائی کوبیاشی نے ٹوکیو میں کھولا ہے جہاں کوئی مستقل عملہ نہیں رکھا جاتا۔ ہوٹل کا اصول ہے کہ یہاں ایسے لوگ کام کرسکتے ہیں جن کے پاس کھانا خریدنے کیلئے پیسے نہ ہوں۔

(جاری ہے)

خاتون سیکائی کوبیاشی 12 بجے ہوٹل کھولتی ہیں اور خود کاونٹر پر خدمات انجام دیتی ہیں۔ سیکائی کوبیاشی ان افراد سے ہوٹل کی صفائی ستھرائی، سجاوٹ اور اشیاء کی ترتیب دینے کا کام کرواتی ہیں، جن کے پاس کھانا خریدنے کے پیسے نہیں ہوتے اور پھر وہ ان افراد کو پیسے دینے کے بجائے انہیں کھانا کھلاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے ہوٹل میں2 شفٹوں کا تعین کر رکھا ہے۔ پہلی شفٹ لنچ کے اوقات میں ہوتی ہے جو لوگوں کے کھانے کا آرڈر لیتی ہے اور انہیں کھانا پیش کرتی ہے۔ دوسری شفٹ میں ہوٹل کی صفائی کی جاتی ہے۔سیکائی کوبیاشی کے ہوٹل میں 500 سے زائد افراد کام کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :