قطر کی طرف سے متحدہ عرب امارات کے مسافر طیارے کو روکنے کی کوشش کی گئی، بحرین

منگل 16 جنوری 2018 11:11

منامہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 16 جنوری 2018ء) بحرین کے محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ قطر کی طرف سے متحدہ عرب امارات کے مسافر طیارے کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ بحرین کے ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب قطر کے دو لڑاکا طیاروں نے اپنی فضائی حدود سے آکر امارات ایئر لائن کے دبئی سے آنے والے مسافر طیارے کو روکنے کی کوشش کی جب وہ بحرین انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوا۔

(جاری ہے)

قطر کے لڑاکا طیارے اماراتی مسافر طیارے سے دو میل کی دوری پر پرواز کرنے لگے جس کے باعث اماراتی طیارے کے مسافروں کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگیا۔ دوسری جانب بحرینی حکام نے کہا ہے کہ مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ بحرین کی حکومت قطر کے اس اقدام پر متعلقہ عالمی اداروں کو آگاہ کرے گی۔ واضح رہے کہ ا سے قبل بھی امارات کے الاتحاد ایئرلائن کے طیارے کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :