چیئرمین سی ڈی اے کی تین ہفتے گزرنے کے باوجود تعیناتی نہ ہو سکی

تمام شعبوں کے کام ٹھپ ، عوامی حلقے شدید مشکلات کا شکار ، دفاتر میں حاضریوں کی تعداد کم ، ممبر انجینئرنگ ،ممبر پلاننگ،ممبر اسٹیٹ چیئرمین سی ڈی اے کی خالی سیٹ کے پیچھے دوڑ پڑے تینوں ممبر اس عہدے کے حصول کے لئے رسہ کشی میں مبتلا

منگل 16 جنوری 2018 15:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 16 جنوری 2018ء)وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے چیئرمین کی تین ہفتے گزرنے کے باوجود تعیناتی نہ ہو سکی تمام شعبوں کے کام ٹھپ ہو چکے ہیں عوامی حلقے شدید مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں دفاتر میں حاضریوں کی تعداد میں شدید کمی ،دفاتر میں کام رک جانے سے فائلوں کے انبار لگ چکے ہیں ممبر انجینئرنگ ،ممبر پلاننگ،ممبر اسٹیٹ چیئرمین سی ڈی اے کی خالی سیٹ کے پیچھے دوڑ پڑے تینوں ممبر اس عہدے کے حصول کے لئے رسہ کشی میں مبتلا ہو چکے ہیں ممبر پلاننگ نے چیئرمین کی سیٹ کے حصول کے لئے اسٹیبلشمنٹ کا رخ اختیار کر لیا ہے ان کا دفتر میں تین بجے کے بعد کبھی کبھار آنا معمول بن چکا ہے تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے سابق عارضی چیئرمین شیخ انصر عزیز کورٹ کے احکامات کے بعد سی ڈی اے کے عہدے سے معزول ہو چکے تین ہفتے گزرنے کے باوجود سی ڈی اے کے نئے چیئرمین کی تعیناتی نہیں کی جا سکی اس حوالے سے نئے چیئرمین کی سمری وزیراعظم پاکستان کے پاس کئی دنوں سے منظوری کی انتظارمیںپڑی ہے سی ڈی اے میں نئے چیئرمین کی آمد سے قبل تمام کام ٹھپ ہو چکے ہیں کیونکہ ڈائریکٹر لینڈکی بحالی سمیت دیگر تمام امور چیئرمین کی منظوری کے بغیر نا ممکن ہیں ڈائریکٹر لینڈ اور ڈی ڈی لینڈ کو چیئرمین سی ڈی اے نے ایک انکوائری کے بعد معطل کر دیا تھا جس وجہ سے لینڈ اسٹیٹ کے بھی تمام کام ٹھپ ہو چکے ہیں سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ میں ڈائریکٹر سمیت تین اہم افسران سیٹوں پر موجود نہیں ہیں جبکہ شعبہ پلاننگ میں ممبر پلاننگ کی عدم توجعی اور اپنے زاتی امور کی جانب توجع مبذول کرنے سے تمام کام ٹھپ ہیں اس حوالے سے سکیل 1سی15تک کے 70فیصد ملازمین یونین کو مبارکبادیں دینے اور اپنے نمبر بنانے کے سلسلے میں نئے آنے والی یونین کے دائیں بائیں گھومنے کے درپے ہیں اور ایک ماہ گزرنے کے باوجود بننے والی یونین امان اللہ گروپ کے سائے تلے دفاتر کو خیر آباد کر چکے ہیں جس سے عوامی حلقوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے

متعلقہ عنوان :