جاتی امراء پر تعینات سکیورٹی ذمہ داران نے اپوزیشن کے احتجاجی جلسے کے پیش نظر پولیس افسران کو مراسلہ لکھ دیا

منگل 16 جنوری 2018 21:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 16 جنوری 2018ء)سابق وزیر اعظم کی رہائشگاہ جاتی امراء پر تعینات سکیورٹی ذمہ داران نے اپوزیشن کے آج کے احتجاجی جلسے کے پیش نظر لاہور پولیس کے افسران کو مراسلہ لکھ دیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مراسلے میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ احتجاجی جلسے میں کسی بھی طرح کا اعلان ہو سکتا ہے اس لئے سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں ۔ اس تناظر میں آج صبح سے ہی سابق وزیر اعظم جاتی امراء کو جانے والے راستوں کو بند کر دیا جائے گا۔ مراسلے میں آنسو گیس کے شیلز فائر کرنے والی آٹھ گنز، 120شیلز ،آنسو گیس کے پچاس ہینڈ گرینیڈ بھی مانگے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :