ملتان ،ْموسمی انفلوئنزا سے متاثرہ مزید 2 مریض جاں بحق، تعداد 23 ہوگئی

منگل 16 جنوری 2018 17:39

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 16 جنوری 2018ء)ملتان میں موسمی انفلوئنزا وائرس کے باعث خاتون سمیت 2 مریض لقمہ اجل بن گئے جس کے باعث اس مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 23 تک جاپہنچی۔نشتر ہسپتال ذرائع کے مطابق موسمی انفلوئنزا سے متاثرہ ایک 48 سالہ خاتون اور ایک 80 سالہ شخص دم توڑ گیاجن کا تعلق ملتان سے تھا۔ملتان میں اب تک موسمی انفلوئنزا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہوچکی ہے جن میں سے 16 کا تعلق ملتان، 2 کا خانیوال، 3 کا مظفرگڑھ جبکہ 2 کا تعلق راجن پور اور وہاڑی سے ہے۔

ترجمان محکمہ صحت ڈاکٹر عطاء الرحمان کے مطابق 15 دسمبر سے اب تک موسمی انفلوائنزا کے 184 مشتبہ مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان میں سے 100 مریضوں میں موسمی انفلوئنزا کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت نشتر ہسپتال میں 24 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 2 کی رپورٹ کا انتظار ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے ،ْ خصوصاً پانی ابال کر پینے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب ہسپتالوں میں انفلوئنزا کے مریضوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کا حکم بھی دیا گیا تاہم نشتر ہسپتال میں قائم فلو کاؤنٹر سے عام شہریوں کو ویکسی نیشن فراہم نہ کیے جانے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ۔

متعلقہ عنوان :