ن لیگ کی قیادت کا پیپلز پارٹی کے قائدین سے رابطوں کا انکشاف

آصف علی زرداری سے رابطے میں ناکامی کے بعد ن لیگ کی قیادت کی بلاول بھٹو سے رابطے کی کوشش پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے،ن لیگ سے تعاون کاباب بند ہوچکا، ن لیگ کے عوام دشمن اقدامات پر آواز بلند کرتے رہیں گے،بلاول بھٹو

منگل 16 جنوری 2018 19:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 16 جنوری 2018ء)ن لیگ کی قیادت کا پیپلز پارٹی کے قائدین سے رابطوں کا انکشاف ہواہے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری سے رابطے میں ناکامی کے بعد ن لیگ کی قیادت نے بلاول بھٹو سے رابطے کی کوشش کی، بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ کی قیادت کو صاف جواب دے دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ دوست نے کیولری گراونڈ لاہور میں بلاول بھٹو سے رابطہ کیا۔

مشترکہ دوست نے بلاول کو درخواست کی کہ آصف زرداری نہیں مل رہے تو آپ سے تعاون کا راستہ تلاش کر لیاجائے۔جس پر بلاول بھٹو نے دو ٹوک میں جواب میں کہا کہ ن لیگ کے خلاف پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے، تعاون کاباب بند ہوچکا۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ ن لیگ کے عوام دشمن اقدامات پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔