امریکہ اور اس کے اتحادی ملک سمندری نگرانی سخت کرنے پرمتفق

بدھ 17 جنوری 2018 21:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 17 جنوری 2018ء)امریکہ اور اس کے 19 اتحادی ملکوں نے سمندری نگرانی سخت کرنے سے اتفاق کیا ہے جس کا مقصد شمالی کوریا کو ایٹمی پابندیاں نظر انداز کرکے سمگلنگ کے ذریعے ایٹمی مواد کے حصول سے روکنا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وینکوویر میں عالمی سطح کی بات چیت کے بعدگفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہاکہ اتحادی ملک سمندر کے راستے قانونی طورپر کی جانے والی مال بر داری میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے تاہم خبردار کیا کہ سمندر میں پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بحری جہازوں کے تبادلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

متعلقہ عنوان :