مال روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کے دھرنے پر اربوں روپے خرچ کیے جانے کا دعوی

اپوزیشن جماعتوں کا’’مال روڈ شو ‘‘عوام کو لگ بھگ 6ارب روپے میں پڑا ہے ،احتجاجی جلسہ کسی مقصد کے حصول کیلئے نہیں تھا،مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ

بدھ 17 جنوری 2018 21:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 17 جنوری 2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا’’مال روڈ شو ‘‘عوام کو لگ بھگ 6ارب روپے میںپڑا ہے ،مال روڈ کا احتجاجی جلسہ کسی مقصد کے حصول کیلئے نہیں تھابلکہ اپوزیشن جماعتوں نے ایکدوسرے کے خلاف اپنی اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ،نواز شریف اور شہباز شریف کی مخالفت آڑ میں ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے ایکسپوز ہو چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ٹریڈرز ونگ لاہور کے ڈپٹی پریذیڈنٹ میاں عثمان نے مال روڈ اور ملحقہ مارکیٹوں میں کاربار کرنے والے تاجر وں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ تاجروںکی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔انہوںنے کہا کہ مال روڈ اور اس سے ملحقہ مارکیٹوں میںکاروبار بند ہونے سے 4ارب روپے کا کاروبار نہیں ہوسکا جبکہ مال روڈ پر واقع مالیاتی ادارے بند ہونے اور سکیورٹی انتظامات پر اخراجات کو ملا کر مجموعی تخمینہ 6ارب کے قریب بنتا ہے ۔

(جاری ہے)

مال اور ملحقہ تجارتی مراکز کی بندش سے دیہاڑی طبقہ بھی بری طرح متاثر ہوا لیکن عوام کو حقوق دلانے کے نام پر اپنے مفادات کی جنگ لڑنے والوں کو اس طبقے کے حقوق اور پریشانی سے کوئی سروکار نہیں ۔طاہر القادری اور عمران خان دوسروں سے تو حساب مانگتے ہیں لیکن بتائیں سکیورٹی انتظامات پر آنے والے کروڑوں روپے کے اخراجات کیا عوام کے ٹیکسوں کے پیسے نہیں ۔ عوام سوال کر رہے ہیں کہ مال روڈ پر جلسہ کر کے لاکھوں عوام کی زندگیوں کو اجیرن کر کے کونسے حقوق حاصل ہوئے