حکمران طاقت کے نشے میں بد مست ہاتھی بنے ہوئے ہیں ،وہ وقت آن پہنچا ہے جب مظلوم ظالم سے ٹکرائیں گے‘ راجہ پرویز اشرف
یہ لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانتے ،انکے سائے سے پاکستان کی جان چھڑانے کیلئے تمام اپوزیشن کو اسی طرح اکٹھا ہونا ہوگا‘ صاحبزادہ حامد رضا
بدھ 17 جنوری 2018 18:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں ایک واضح تقسیم ہے ایک واضح تفریق ہے کہ ایک طرف ظالم کھڑے ہیں اور دوسری طرف مظلوم کھڑے ہیں اور وہ وقت آن پہنچا ہے کہ جب مظلوم ظالم سے ٹکرائیں گے اور اللہ فتح مظلوموں کو دے گا ۔
آج شہداء ،قصور کی زینب کا خون پکار پکار کر کہہ رہا ہے کہ ہر پاکستانی پر فرض ہے وہ اپنے گھر سے نکلے اورمظلوم کے ساتھ کھڑا ہو اور یہ عین عبادت ہے اوریہ سیاست اور ملک کی کامیابی ہو گی ۔ یہ حکومت کے نشے کے بد مست ہاتھی بنے ہوئے ہیں ،جنہوںنے لوگوں کا قتل عام کیا جنہوںنے ظلم ڈھائے وہ آج پوچھتے پھر رہے ہیں ہمیں کیوں نکالا ۔ مین ان سے یہ کہوں گاکہ یہاں آئو اور ان لوگوں سے سے پوچھو تمہیں کیوں نکالا گیا تو آپ کو اس کا صحیح جواب مل جائے گا۔ آپ کہتے ہیں آپ کو اقامے پر نکالا گیا یہ تو سب سے بڑا گناہ ہے ، آپ نے پاکستان کی عوام کو دھوکہ دیا ان سے جھوٹ بولا ۔جب آپ کے خلاف فیصلہ آئے تو آپ عدالتوں پر چڑھ دوڑتے ہیں آپ قومی اداروں کے خلاف پراپیگنڈدا کرتے ہیں ۔آپ کو پاکستان کی قوم کی توہین کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اتنی سادہ لوح نہیں ،آپ کی چالاکیاں ان کی سمجھ میں آتی ہیںاور پاکستان کے لوگ آپ کو سمجھ چکے ہیں۔ آپ کے چہرے سے پردہ ہٹ چکا ہے اوررہتی سہتی کسر طاہر القادری کے عوامی احتجاج نے ہٹا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام تو آج یہاں ہیں آپ کس عوام کی بات کرتے ہیں اور یہ آپ کو بدعائیںدینے کے لئے آئے ہیں۔ آج تمام لوگ اپنے سیاسی اختلافات اور تقسیم کو پس پشت ڈال کر آپ کے سامنے سینہ سپر ہیں کہ تم ظالم ہو اور تمہارے خلاف ہماری جنگ ہے اور اس جنگ میں مظلوم کامیاب ہوں گے۔سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ آج کا دن یقینا ایک تاریخی دن ہے کہ مملکت خداداد پاکستان میں سوائے ایک ظالم جماعت کے باقی تمام جماعتیں مظلومین کے انصاف کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو چکی ہیں اور یہ چھوٹی کاوش نہیں ہے ۔ہمیشہ یہ کہا گیا کہ اپوزیشن تقسیم ہے ،اپوزیشن جب تک اکٹھی نہیں ہو گی ان ظالم حکمرانوں کا خاتمہ نہیں ہوگا۔ آج حکومت کے ایوانوں میں یقینا ایک کیفیت لرزہ ہو گئی کہ تمام جمہوریت پسند قوتیں تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو کر پاکستان بچانے کی تحریک کا آغاز کر رہی ہیں اور اس پر یقینا ڈاکٹر طاہر القادری اور تمام جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔ انہوںنے کہا کہ یہ کہا گیا کہ نواز شریف کو کیوں نکالا ،یہ کہا جاتا ہے کہ شہباز شریف کا قصور کیا ہے ،رانا ثنا اللہ کا قصور کیا ہے ،یہ کہا جاتا ہے کہ ان کے ساتھ نا انصافی ہوئی۔ ہمارا سوال یہ ہے کہ میاں صاحب اقتدار کی بات ہو تو پاکستان کو آپ کو یاد رہے ،دولت کمانے کی بات ہو تو پاکستان آپ کو یاد رہے ،کرپشن کرنے ،ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے ،سیاسی مخالفین کو مروانا ہو،چھانگا مانگا میں روپے پیسے کلچر ہو تو پاکستان آپ کو یاد رہے ،وزارت عظمیٰ کا معاملہ ہو تو آپ کو پاکستان یاد رہے ،وزارت اعلیٰ ہو تو پنجاب آپ کو یاد رہے لیکن ایک بات بتائیے جس دن آپ کا بیٹا کرپشن کے کیس کے اندر اس عدالت میں بلایا جائے لیکن آپ کا بیٹا پاکستان آنے سے انکار کرے کہ میں پاکستانی شہری نہیں ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ یہ شریف فیملی کاایک مخصوص طریقہ ہے جس میں یہ سب سے پہلے ڈراتے اور دھمکاتے ہیں اگر کوئی نہ ڈرے اور اگر کوئی مرد ہو تو یہ پیسے کی پیشکش کرتے ہیں اوراگر کوئی اسے بھی مسترد کر ے تو یہ پائوں میں پڑ جاتے ہیں یہ تینوں فیزز سے گزر چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں جب ان کی پھانسی کی بات کرتا ہوں تو مجھے غیر جمہوری کہا جاتا ہے ،پھانسی ہمارے آئین میں ریاست کی سزا ہے ۔وہ وقت آئے گا جب اسی چوک پر نواز شریف ،شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کو لٹکایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے طاہر القادری کو خریدنے کی کوشش کی ،ڈرانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ میں کھلے عام کہہ رہا ہوں اور اگر یہ غلط ہوا تو مجھے عدالت میں لے جائیں ،کیا ختم نبوت کے معاملے پر شہباز شریف کے گماشتوں نے پچاس پچاس کروڑ روپے اور سینیٹ کی نشستوں کی پیشکش نہیں کی کہ ایمان کا سودا کر لیں ،ختم نبوت پر سمجھوتہ کر لیں لیکن کروڑوں عاشقان نے اس ڈیل کو مسترد کیا ۔20تاریخ کو ہم آئیں گے اورتخت لاہور سے ٹکرائیں گے اور آپ دیکھیں گے کہ شمع رسالت کے پروانے ختم نبوت کے غداروں سے کیا سلوک کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری قومی قیادت سے التماس ہے یہ لاتوں کے بھوت ہیں یہ باتوں سے نہیں مانتے ۔ 2014ء میں ہم نے آئین کے تحت بڑی کوشش کی کہ انہیں لاتیں نہ پڑیں اور ابھی بھی کوشش ہے کہ انہیں لاتیں نہ پڑیں لیکن یہ وہ بھوت ہیں کہ ان کے سائے سے پاکستان کی جان چھڑانے کے لئے تمام اپوزیشن اسی طرح اکٹھے ہو کر اسی جگہ پر دھرنا دینے کا اعلان کریں اور یہیں پر بیٹھا جائے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 17 جنوری 2018 کی مزید خبریں
-
ملک میں کوئی ’’حادثاتی‘‘ماحول پیدانہیں کر نا چاہتے‘2روز میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر یں گے ‘ڈاکٹر طاہر القادری
-
ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجرم کو پارٹی سربراہ بنانے کا قانون پاس کرے، یہ جمہوریت کی نفی ہے ، ہوسکتا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے دے دیں، شہباز شریف تمہیں مردان جاکر پولیس پر تنقید کریں لوگ ..
-
اس ملک کو کسی سے خطرہ نہیں، خطرہ ہے تو جاتی امرا سے ہے، آصف علی زرداری
-
آشیانہ ہائوسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن ، نیب نے شہباز شریف کو 22جنوری کو طلب کر لیا
-
سرحدوں کو محفوظ بنانے اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ملک کی مغربی سرحدوں پر باڑ لگائی گئی ہے،احسن اقبال
-
کریمنل لاء میں بھی ترامیم کیلئے وفاق کو اپنی سفارشات دیں گے،وزیراعلیٰ پرویزخٹک کاعندیہ
-
باپ بیٹا پہلے گھر میں فیصلہ کرلیں خواجہ آصف
-
ملکی تاریخ کا منفرد واقعہ، آج تمام سیاسی جماعتیں حصول انصاف کیلئے یکجان ہیں: چودھری پرویزالٰہی
-
یوسف رضا گیلانی کی طبیعت خراب ہو گئی
-
ْعمران خان اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان کرتے کرتے رک گئے،سوچ کر پارٹی مشاورت کا اعلان کیا
-
وفاقی حکومت کے ساتھ اہم صوبائی امور پر صوبے سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
عوامی تحریک کے دھرنے میں شمولیت سے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں،یہ تینوں سیاسی کزنز اقتدار کے حصول کے لیے کوششیں کر رہے ہیں لیکن 2018ء کے انتخابات میں بھی یہ اپنے مقاصد ..
-
توہم پرستی کی انتہاء،بھارت میں 4 سالہ بچے کی شادی کتے کیساتھ کردی گئی
-
جمادی الاول 1439ھ کا چاند، رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا
-
شہباز شریف کی جانب سے سب قومی لیڈروں کو اس درندگی کے خلاف یک جان ہو کر لڑنے کی دعوت
-
آج تمام سیاسی جماعتیں بغیر کسی تفریق کے اکٹھی ہیں ،شہباز شریف ،رانا ثنا اللہ کو استعفیٰ دینا پڑے گا‘ سید خورشید شاہ
-
حکومت غریبوں کو ہر ممکنہ معاونت کی فراہمی ،اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے ہنرمند بنانے ،استعداد کار میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، شاہد خاقان عباسی
-
عمران خان اورپیپلزپارٹی کے شر یک چیئر مین عمران خان کے در میان رابطے کا انکشاف
-
شیخ رشید نے مال روڈ پر احتجاجی جلسے میں قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا
-
عادی جھوٹوں مذہبی بہروپیوں اور پیشہ ور ٹھگوں کا شیطانی اتحاد کھل کر سامنے آ گیاہے ، سعد رفیق
-
نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ معلومات حاصل کرتے رہے
-
مردان میںمعصوم بچی عاصمہ کے قتل پرعمران خان،کراچی میں انتظارکے قتل پرآصف زرداری کی حکومتیں مستعفی ہونے کا اعلان کریں ، راناثنااللہ
-
ساڑھے 4سال سے جاری مسترد شدہ کٹھ پتلیوں کے ناٹک کا یوم حساب قریب آن پہنچا ،
-
شیخ رشید کی پیشنگوئی اور طاہر القادری کے دعوے دونوں ہوا ، لاہور جلسے میں عمران اور زداری کو دائیں بائیں نہ بٹھایا جاسکا
-
پاکستان کی سیاست اورحکمران سیاستدانوں کے رویے پر افسوس ہوتا ہے، بلاول بھٹوزرداری
-
پیپلزپارٹی کا اسمبلیوں سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ ‘صوبائی سند ھ اسمبلی بھی توڑنے کیلئے تیار نہیں
-
زینب کے قاتل کی گرفتاری کا معاملہ؛ پنجاب حکومت نے ہاتھ کھڑے کر دئیے
-
میں ڈاکٹر طاہر القادری کا استاد ہوں، اعتزاز احسن کا انکشاف
-
اپوزیشن جماعتیں دیگر شہروں سے کارکنوں کو لانے کے باوجود20ہزار افراد بھی جمع نہ کر سکیں
-
آصف زرداری سندھ کے لیے ایک وائرس ہے اس وائرس کو ہم نے جڑ سے ختم کرنا ہے،لیاقت جتوئی
-
مال روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کے دھرنے پر اربوں روپے خرچ کیے جانے کا دعوی
-
فیس بک کی دوستی کا شاخسانہ، لڑکی سے ملاقات کیلئے جانے والے نوجوان کی مقامی افراد نے درگت بنا ڈالی
-
امیرحیدر خان ہوتی کا مردان میں چار سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے پر افسوس کا اظہار ،ملزمان کی عدم گرفتار ی نے خیبرپختونخوا کے مثالی پولیس کا پول کھل دیا،صوبائی صدر اے این پی امیرحیدر خان ہوتی ..
-
رواں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران مجموعی بیرونی سرمایہ کاری میں 71فیصد اضافہ ریکارڈ
-
مال روڈ جلسے میں پولیس اہلکار طبیعت ناساز ہونے سے چل بسا
-
دو بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ملزم بری ہو گئے، لواحقین کا احتجاج
-
ماضی میں ایک دوسرے پر الزامات لگانے والے ایک سٹیج پر اکٹھے ہوئے ہیں
-
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشستوں میں ردوبدل کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دیں
-
حکمران طاقت کے نشے میں بد مست ہاتھی بنے ہوئے ہیں ،وہ وقت آن پہنچا ہے جب مظلوم ظالم سے ٹکرائیں گے‘ راجہ پرویز اشرف
-
قومی اسمبلی ،ْجمعیت علماء اسلام (ف) کے اراکین کا نکتہ اعتراض پر مائیک بند کئے جانے کے خلاف ایوان سے واک آئوٹ
-
میں ابوظہبی کے ولی عہد کا مہمان ہوں لیکن قید میں ہوں،قطری شہزادہ
-
ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں مزید گراوٹ، قیمت 10 ہزار ڈالر سے نیچے آگئی
-
دنیا کا امیر ترین شخص ٹمبکٹو کے سابق مسلمان فرمانروا منساموسیٰ قرار
-
طالبان نے فوج کو بنکرز اور حکومت کو محل تک محدود کردیا،اشرف غنی اور جان نکلسن کا اعتراف
-
بھارت میں بیل کے ساتھ دوڑنے کے خطرناک مقابلے کے دوران 5 افراد ہلاک
-
جرمنی کا اپنے کرنسی ریزرو میں چینی یوآن کو شامل کرنے کا فیصلہ
-
امیگریشن پالیسی کے حوالے سے امریکی صدر کے یوٹرن پر صحافی خاموش نہ رہ سکے
-
آسٹرین پولیس کی صوبے ٹیرولایک میں کارروائی
-
امریکہ اور اس کے اتحادی ملک سمندری نگرانی سخت کرنے پرمتفق
-
سعودی عرب نے حوثی باغیوں کی طرف سے فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل کو تباہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.