پیپلزپارٹی کا اسمبلیوں سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ ‘صوبائی سند ھ اسمبلی بھی توڑنے کیلئے تیار نہیں

تحر یک انصاف کے خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی پرویز خٹک بھی عمران خان کو کے پی کے اسمبلی توڑنے کی سوچ نہ اپنانے کامشورہ دے چکے ہیں ‘ذرائع ہم نے کبھی اسمبلیوں سے استعفوں کی بات نہیں کی ہم آئین وقانون کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ہیں‘تر جمان پیپلزپارٹی کی گفتگو

بدھ 17 جنوری 2018 23:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 17 جنوری 2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کا اسمبلیوں سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ ‘صوبائی سند ھ اسمبلی بھی توڑنے کیلئے تیار نہیں ‘تحر یک انصاف کے خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی پرویز خٹک بھی عمران خان کو کے پی کے اسمبلی توڑنے کی سوچ نہ اپنانے کامشورہ دے چکے ہیں ۔پیپلزپارٹی کے ذمہ دارذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی ملک میں جمہوریت اور سینٹ انتخابات میں کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی اس لیے ہم قومی اسمبلی سے استعفیٰ نہیں دیں گی اورسندھ اسمبلی بھی قائم رکھے جائیگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف بھی اسمبلیوں سے استعفے کے معاملے میں تقسیم نظر آتی ہے عمران خان خود تو قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینا چاہتے ہیں مگر انکے ساتھ شاہ محمودقر یشی سمیت کئی مر کزی قائدین استعفوں کے مخالف ہیں اور تحر یک انصاف کے خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی پرویز خٹک بھی عمران خان کو کے پی کے اسمبلی توڑنے کی سوچ نہ اپنانے کامشورہ دے چکے ہیںجب اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کے تر جمان چوہدری منظور سے بات کی گئی توا نکا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی اسمبلیوں سے استعفوں کی بات نہیں کی ہم آئین وقانون کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ہیں اور سینٹ انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی حکمت عملی بنارہی ہے ۔