آسٹرین پولیس کی صوبے ٹیرولایک میں کارروائی

منشیات فروشوں کا 45 رکنی گروہ گرفتار کرلیا ، پاکستانی بھی شامل ، شام، ترکی اور ایران سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن اور مقامی شہری بھی ملوث نکلے

بدھ 17 جنوری 2018 22:51

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 17 جنوری 2018ء) آسٹرین پولیس کی صوبے ٹیرولایک میں کارروائی ، منشیات فروشوں کا 45 رکنی گروہ گرفتار کرلیا ، پاکستانی بھی شامل ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریا نے ملک میں منشیات فروشی کرنے والے افغانستان، پاکستان، شام، ترکی اور ایران سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن اور مقامی شہریوں ایک گروہ کے 45مشتبہ ارکان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

آسٹرین پولیس کے مطابق منشیات فروخت کرنے والے گرفتار کیے گئے افراد چرس اور مختلف نوع کی منشیات مغربی صوبے ٹیرولایک میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے نابالغ تارکین وطن لڑکوں اور کم عمر آسٹرین لڑکیوں کو استعمال کر رہے تھے۔ٹیرول پولیس کے بیان میں مزید کہا گیا کہ صوبے میں فروخت کی جانے والی منشیات ممکنہ طور پر آسٹرین دارالحکومت ویانا سے خریدی گئیں اور زیادہ تر واقعات میں ان منشیات کو ٹیرول پہنچانے کے لیے نابالغ تارکین وطن لڑکوں یا آسٹرین لڑکیوں کو استعمال کیا گیا۔۔