بھارت میں بیل کے ساتھ دوڑنے کے خطرناک مقابلے کے دوران 5 افراد ہلاک

بدھ 17 جنوری 2018 23:12

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 17 جنوری 2018ء)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بیلوں کے ساتھ دوڑنے کے خطرناک مقابلے کے دوران 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ناڈو میں گزشتہ اتوار سے ’’جلّی کٹو‘‘ کے نام سے مشہور مقابلے شروع ہوئے ہیں جس میں لوگ بھپرے ہوئے بہلوں کی کوہان پر لٹک کر زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس مقابلے کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ اس راستے کے اطراف کھڑے ہوتے ہیں جہاں سے یہ بیل دوڑتے ہوئے گزرتے ہیں۔مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے تمام 5 افراد شائقین ہیں جو یہ مقابلہ دیکھنے کے لیے آئے تھے جبکہ جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اس مقابلے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :