رواں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران مجموعی بیرونی سرمایہ کاری میں 71فیصد اضافہ ریکارڈ

بدھ 17 جنوری 2018 20:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 17 جنوری 2018ء)رواں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران مجموعی بیرونی سرمایہ کاری میں 71فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کے مطابق چھ ماہ کے دوران ملک میں مجموعی سرمایہ کاری کا حجم 71 فیصد اضافے سے 3 ارب 70 کروڑ ڈالر تک تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 2 ارب 16 کروڑ ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔

دوسری جانب مالی سال 18-2017 کے چھ ماہ میں ہی ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 3فیصد کمی کے بعد 1 ارب 38 کروڑ رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 1 ارب 42 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ حکومت کی جانب سے ڈھائی ارب ڈالر کے بانڈز کا اجرا ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :