مال روڈ جلسے میں پولیس اہلکار طبیعت ناساز ہونے سے چل بسا

بدھ 17 جنوری 2018 20:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 17 جنوری 2018ء) متحدہ اپوزیشن کے مال روڈ پر منعقدہ جلسے میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار چل بسا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پرانی انار کلی کے پولیس اہلکار مظہر اقبال کو بیماری کے باوجود مال روڈ پر ہونے والے جلسے میں ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تھا ،دوران ڈیوٹی اہلکار کی طبیعت ناساز ہوئی جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔

متعلقہ عنوان :