سوئی میں درندہ صفت کی شخص کی 6 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

اتوار 11 فروری 2018 21:50

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 11 فروری 2018ء) ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں درندہ صفت کی شخص کی 6 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ،پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کو سوئی میں باچا خان نا می شخص نے چھ سالہ بچے طارق کو زیادتی کا نشانہ بنا نے کے بعد پھینک دیا جس پر بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد بچے کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ، پولیس نے بچے کے والدمندوانی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کوگرفتار کرلیا اور اس سے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :