تحریک انصاف کا پنجاب میں پولیس مقابلوں پرچیف جسٹس کے از خود نوٹس کیس میں فر یق بننے کا اعلان

پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں کاکوئی شمارہی نہیں، صرف قصورمیں 137 لوگوں کوجعلی پولیس مقابلوں میں ماراگیا‘ تر جمان تحر یک انصاف فواد چوہدری

اتوار 11 فروری 2018 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 11 فروری 2018ء) تحریک انصاف نے پنجاب میں پولیس مقابلوں پرچیف جسٹس کے از خود نوٹس کیس میں فر یق بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں کاکوئی شمارہی نہیں، صرف قصورمیں 137 لوگوں کوجعلی پولیس مقابلوں میں ماراگیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ شہبازشریف کے ایماپرجعلی پولیس مقابلوں کا ریکارڈبہت خوفناک ہے،پولیس مقابلوں میں ہلاک غریب لوگوں کاکوئی پرسان حال نہیںپی ٹی آئی مقدمے میں فریق اورقانونی معاونت فراہم کرے گی۔

فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے رانا ثنااللہ کے دعوے کی تردید کر دی،صوبائی وزیر قانون کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔