پی آئی اے اورپاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کی منظوری دے دی گئی

پاکستان اسٹیل ملز کو30سال کی لیز پر دینے کا فیصلہ ، پی آئی اے 2کمپنوں میں تقسیم کیا جائے گا

جمعہ 16 فروری 2018 20:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 16 فروری 2018ء):وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے اورپاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دو اہم ترین اداروں کی نجکاری کی منظوری دے دی گئی۔اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے پی آئی اے اورپاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کی منظوری دے دی۔اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کو 30سال کے لیے لیز پر دینے کا فیصلہ لر لیا۔دوسری جانب پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 2کمپنیاں بنانے کی منظوری دے دی گئی۔پی آئی اے کا ہوا بازی کا شعبہ الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہوا بازی کے شعبے کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔نجی شعبے کو پی آئی اے کے 49فیصد شئیر بھی فروخت کئیے جائیں گے۔