تمام سیاسی لیڈر ہمارے لیے قابل احترام ہیں، میڈیا خبروں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلاتا ہے ،ْ چیف جسٹس ثاقب نثار

غلط خبروں پر پھر دوسری جانب سے بھی جواب آتا ہے ،ْگذشتہ روز کی آبزرویشن ایک سوال یا مفروضے پر مبنی تھی ،ْ ریمارکس

جمعہ 16 فروری 2018 21:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 16 فروری 2018ء)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ تمام سیاسی لیڈر ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا خبروں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلاتا ہے ،ْغلط خبروں پر پھر دوسری جانب سے بھی جواب آتا ہے ،ْگذشتہ روز کی آبزرویشن ایک سوال یا مفروضے پر مبنی تھی جسے میڈیا نے سیاق وسباق سے ہٹ کر رپورٹ کیا۔

جمعہ کو ۔سپریم کورٹ میں ایک متفرق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ گذشتہ روز کی آبزرویشن ایک سوال یا مفروضے پر مبنی تھی جسے میڈیا نے سیاق وسباق سے ہٹ کر رپورٹ کیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ تمام سیاسی لیڈر ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ غلط خبروں پر پھر دوسری جانب سے بھی جواب آتا ہے۔انہوںنے کہا کہ تمام سیاسی لیڈر ہمارے لیے قابل احترام ہیں ۔

متعلقہ عنوان :