بی جے پی رہنما کی سڑک کنارے کھڑے ہوکر دیوار کے ساتھ پیشاپ کرنے کی ویڈیو وائرل،صارفین کی شدید تنقید

جمعہ 16 فروری 2018 22:25

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 16 فروری 2018ء)بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے وزیر صحت کی سڑک کنارے کھڑے ہوکر دیوار کے ساتھ پیشاپ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان کے وزیر صحت اور بی جے پی رہنما کالی چرن صراف جے پور میں سڑک کے کنارے کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

صارفین نے بی جے پی رہنما کو اس حرکت پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔مودی سرکار ایک جانب ملک بھر میںبیت الخلا بنانے کے منصوبے بنا رہی ہے توان کے وزیرکھلے عام سڑکوں پر رفع حاجت کرتے نظر آتے ہیں۔دلچسپ بات تو یہ ہے کہ ایسی حرکت کرنے پرعام آ دمی پر 200روپے جرمانہ کیا جاتا ہے۔اس بارے میں وزیر صحت کالی چرن کاکہنا ہے اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے تاہم وزیر موصوف کی یہ حرکت سوشل میڈیا پر آ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :