سعودی عرب میں زیر تعمیر ہوٹل سے کرین ٹکراگئی

جمعہ 16 فروری 2018 22:25

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 16 فروری 2018ء)سعودی عرب میں زیر تعمیر ہوٹل سے کرین ٹکراگئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ماتحت سیکیورٹی آپریشن کے قومی مرکز نے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ میں زیر تعمیر ہوٹل کی کرین عمارت کی تیسری اور چوتھی منزل سے ٹکراگئی۔ عمارت کا عارضی حصہ ٹوٹ کر گرگیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور صورتحال خطرات سے پاک ہے۔