میرا بیٹا بے گناہ تھا،رائو انوار نے ظلم کیا،ہمیں امید ہے کہ عدالت سے انصاف ملے گا، نقیب اللہ محسود کے والد کا عدالت کے باہر بیان

جمعہ 16 فروری 2018 20:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 16 فروری 2018ء):نقیب اللہ محسود کے لواحقین کو عدالت سے انصاف ملنے کی امید لگ گئی۔نقیب اللہ محسود کے والد کا پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر کہنا تھا کہ میرا بیٹا بے گناہ تھا،رائو انوار نے ظلم کیا،ہمیں امید ہے کہ عدالت سے انصاف ملے گا۔تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ محسود کے والد اپنے بیٹے کے قتل کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ان کا بیٹابے گناہ تھا اور را ئوانوار نے ظلم کیا۔ پولیس افسر را ئوانوار کے ظلم کے خلاف آج سپریم کورٹ آئے ہیں، ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف چاہیے اور انشااللہ انصاف ملے گا۔یاد رہے کہ 13جنوری کو ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹان میں سابق ایس ایس پی ملیر را انوار نے نوجوان نقیب اللہ محسود کو دیگر 3 افراد کے ہمراہ دہشت گرد قرار دے کر مقابلے میں مار دیا تھا۔نقیب اللہ کے والد نے مزید کیا کہا کہ ویڈیو ملاحظہ کریں۔