احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا کنٹرول ، لیگی حکومت کا قانون سازی کا فیصلہ

جمعہ 16 فروری 2018 23:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 16 فروری 2018ء) دھرنوں کی ستائی لیگی حکومت نے احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کو کنٹرول کرنے کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کر لیا ہے حکومت نے دھرنوں اور احتجاج کے حوالے سے انسداد فسادات ایکٹ کا مسودہ تیارکرلیا ہے، آئندہ منگل کو ہونے والے اجلاس میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ، مجوزہ مسودہ کے مطابق سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانا ناقابل ضمانت جرم ہوگا اور دھرنے اور احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والے سزا کے ساتھ نقصان کی رقم بھی ادا کرنا پڑے گی ،جبکہ املاک کو نذر آتش کرنے والوں کو تین سال سزا اور پچاس ہزار تک جرمانہ ہوگا ،مجوزہ مسودہ کے مطابق دھرنے کے دوران ہونے والے نقصان کا تخمینہ ریٹائرڈ جج پر مشتمل کمپنسیشن کمشنر لگائے گا ،نئے قانون کے مطابق توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو کرنے والوں کو سزا کے لیے ویڈیو کافی ثبوت تصور ہوگی۔