عمران خان کی شادی ہو چکی ہے، اس حوالے سے گزشتہ برس ہی پیشن گوئی کر دی تھی: ماہر علم نجوم سامعہ خان

جمعہ 16 فروری 2018 21:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 16 فروری 2018ء) ماہر علم نجوم سامعہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی شادی ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف ماہر علم نجوم سامعہ خان کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی شادی ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

سامعہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے گزشتہ برس ہی پیشن گوئی کر دی تھی جو اب درست ثابت ہوئی ہے۔ سامعہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان تو شادی کی تردید کر رہے ہیں تاہم وہ ذمہ داری سے کہتی ہیں کہ تحریک انصاف کے سربراہ کی تیسری شادی ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں سامعہ خان کی کئی پیشن گوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :