فیس بک،صارفین کے کوائف کے تحفظ کی ’ذمہ دار‘ ہے، فیس بک بانی /سربراہ

کمپنی کوائف محفوظ نہیں رکھ سکتی تو اسے کام کرنے کا اختیار نہیں۔ فیس بک نے صارفین کے کوائف کے تحفظ کے لیے مزید سخت اقدامات اٹھا لئے، مارک زکر برگ

جمعرات 22 مارچ 2018 16:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 مارچ 2018ء)فیس بک کے بانی اور سربراہ مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی صارفین کے کوائف کے تحفظ کی ’ذمہ دار‘ ہے،کمپنی کوائف محفوظ نہیں رکھ سکتی تو اسے کام کرنے کا اختیار نہیں۔ فیس بک نے صارفین کے کوائف کے تحفظ کے لیے مزید سخت اقدامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیس بک کے بانی اور سربراہ مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی صارفین کے کوائف کے تحفظ کی ’ذمہ دار‘ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر فیس بک یہ کوائف محفوظ نہیں بنا سکتی، تو اسے کام کرنے کا اختیار بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک نے صارفین کے کوائف کے تحفظ کے لیے مزید سخت اقدامات کر لیے ہیں، تاہم انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ماضی میں ان کی کمپنی سے اس سلسلے میں غلطیاں ہوئی ہیں۔ زکربرگ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے، جب یہ کمپنی پچاس ملین فیس بک صارفین کے ڈیٹا کے غیرقانونی استعمال کے اسکینڈل میں گھری ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :