یمن،عرب اتحاد کے لڑاکا طیارے کو میزائل سے مار گرانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

جمعرات 22 مارچ 2018 16:00

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 مارچ 2018ء)عرب اتحاد کے لڑاکا طیارے کو میزائل سے مار گرانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے شمالی شہر صعدہ پر پرواز کے دوران میں عرب اتحاد کے ایک لڑاکا طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔یمن کے شمالی شہر صعدہ پر پرواز کے دوران میں عرب اتحاد کے ایک لڑاکا طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔

سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ روز اس جنگی طیارے کی جانب سے زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل داغا گیا تھا اور یہ میزائل صعدہ کے ہوائی اڈے کے اندر سے چلا یا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا ہے کہ اس طیارے نے علاقے میں اپنا مشن مکمل کر لیا تھا۔اس نے میزائل فائر کیے جانے کی جگہ کو نشانہ بنایا ہے اور اس کے بعد بحفاظت اپنے فضائی اڈے پر اٴْتر گیا ہے۔

کرنل ترکی المالکی نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ جس دفاعی میزائل سے اتحادی طیارے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی وہ یمنی فوج کے اسلحے میں شامل نہیں تھا۔ترجمان نے مزید کہا کہ یمن میں فضائی دفاعی میزائل دہشت گرد گروہوں کے ہاتھ آنے سے شہری ہوا بازی اور یمن میں انسانی امدادی سامان لے کر آنے والی پروازوں کے لیے خطرات پید ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :