سب ڈویژن مجسٹریٹ بٹ خیلہ نے حصار باباکے قبرستان کو سرکاری تحویل میں دیدیا

جمعرات 22 مارچ 2018 21:33

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 مارچ 2018ء)سب ڈویژنل مجسٹریٹ / اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ نے حصار بابا کے قبرستان کو اس وقت تک سرکاری تحویل میں دینے کا حکمنامہ جاری کیاہے جب تک ایک مجاز سول عدالت اس کی دعویدار پارٹیوں کے درمیان ملکیت کے قبضے کا فیصلہ نہ کرے۔انہوں نے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ قبرستان کی ملکیت پر طوطہ کان کے باشندوں کا ایک تنازعہ چلا آرہا ہے اور مجھے خدشہ ہے کہ اس سے امن وامان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔

سب ڈویژنل مجسڑیٹ نے مزید کہا ہے۔ کہ مذکورہ متنازعہ قبرستان ان کے عمل داری حدود میں واقع ہے۔ لہذا انہوں نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 146 کے تحت متنازعہ قبرستان کا قبضہ فوری طور پر صوبیدار میجر مالاکنڈ لیویز کے نام پر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جو اس زمین کے قبضے ، تحویل اور انتظام کے لئے سب ڈویژنل مجسٹریٹ بٹ خیل کے زیر کنڑول اس وقت تک ذمہ دار ہونگے ۔ جب تک مجاز عدالت اس سلسلے میں کوئی فیصلہ صادر نہیں فرماتا۔

واضح رہے کہ متنازعہ قبرستان کی ملکیت پر مذکورہ پارٹیوں کے درمیان ایک تنازعہ موجود ہے ۔ اس قبرستان کے ایک بڑے حصے سے قبروں کوہموار کرکے بھیج دیا گیا ہے۔ اور اب صورت حال یہ ہے کہ میتوں کو دفنانے کے لئے نئی قبریں کھودنے کی جگہ نہیں ہے۔اور مقامی لوگو ں کو اس سلسلے میں شدید مشکلات درپیش ہے۔ عوامی حلقوں نے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقتدر حلقوں سے اصلاح احوال کی اپیل کی تھی۔