افریقہ کے 44 ممالک آزاد تجارتی زون کے قیام کے معاہدے پرمتفق، دستخط کردیئے

جمعرات 22 مارچ 2018 19:54

کیگالی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 مارچ 2018ء)براعظم افریقہ کے چوالیس ممالک نے ایک آزاد تجارتی زون کے قیام کے معاہدے پر دستخط کر دیے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقی یونین کے شعبہ تجارت کے کمشنر موسی فکی محمد نے کہاکہ اس زون کے قیام کے بعد خطے کی اقتصادی سرگرمیوں میں ہونے والے اضافے سے حالات میں بہتری آئے گی۔ تاہم براعظم کے دو اہم ممالک نائیجریا اور جنوبی افریقہ اس معاہدے میں شامل نہیں ہیں۔ اپنے ارکان کی تعداد کے حوالے سے دنیا کے اس سب سے بڑے آزاد تجارتی علاقے کو افریقی کونٹینیٹل فری ٹریڈ زون( سی ایف ٹی ای) کا نام دیا گیا ہے۔ اس معاہدے پر روانڈا کے دارالحکومت کیگالی میں دستخط کیے گئے ہیں۔۔