بہادر فلسطینی لڑکی عہد تمیمی قصور واری سمجھوتے کے تحت 8ماہ جیل سمیت 1430ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا

عدالت نے یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ آیا وہ اس سمجھوتے کو قبول کر لے گی یا نہیں، وکیل عہد تمیمی

جمعرات 22 مارچ 2018 16:00

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 مارچ 2018ء)اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے والی بہادر فلسطینی لڑکی عہد تمیمی قصور واری سمجھوتے کے تحت 8ماہ جیل سمیت 1430ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا، عدالت نے یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ آیا وہ اس سمجھوتے کو قبول کر لے گی یا نہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے اور لاتیں مارنے کے الزام میں گرفتار فلسطینی لڑکی عہد تمیمی کا اسرائیلی وکلا سے ایک قصور واری سمجھوتا طے پا گیا ہے جس کے تحت وہ حراستی مدت سمیت آٹھ ماہ تک جیل میں رہیں گی۔

دریائے اردن کے مغربی کنارے کے ایک قصبے میں دو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے اور لاتیں مارنے کے الزام میں گرفتار فلسطینی لڑکی عہد تمیمی کا اسرائیلی وکلا سے ایک سمجھوتا طے پا گیا ہے جس کے تحت وہ حراستی مدت سمیت آٹھ ماہ تک جیل میں رہیں گی۔

(جاری ہے)

عہد تمیمی کی وکیل گابی لاسکی نے گزشتہ روز اس سمجھوتے کی اطلاع دی ہے جس کے خلاف اسرائیل کی ایک فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جارہا ہے۔

وکیل کا کہنا ہے کہ ابھی اس عدالت نے یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ آیا وہ اس سمجھوتے کو قبول کر لے گی یا نہیں۔ گزشتہ دسمبر میں پیش آئے اس واقعے کے وقت عہد تمیمی کی عمر 16 سال تھی اور اب اس کی عمر17 سال ہوچکی ہے۔لاسکی کے مطابق ، اس نے اب تک اسرائیلی جیل میں جو عرصہ گزارا ہے، وہ بھی شمار کر لیا جائے گا علاوہ ازیں، انھیں 5000 شیکلز یعنی 1430 ڈالرز جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :