تحریک انصاف نے نواز شریف کی حمایت میں انکو بڑا مشورہ دے ڈالا

استثنیٰ لینے کی ضرورت نہیں ،نواز شریف کو لندن چلے جانا چاہیے،شفقت محمود

جمعرات 22 مارچ 2018 21:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 مارچ 2018ء):تحریک انصاف نے نواز شریف کی حمایت میں انکو بڑا مشورہ دے ڈالا۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ استثنیٰ لینے کی ضرورت نہیں ،نواز شریف کو لندن چلے جانا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے نواز شریف کی حمایت میں انکو بڑا مشورہ دے ڈالا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے جہاں اعتزاز احسن نے نواز شریف کے لندن جانے کی حمایت کی وہیں تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے بھی نواز شریف کے لندن جانے کی حمایت کر دی۔

انکا کہنا تھا کہ ہم کلثوم نواز کے معاملے کو سمجھ سکتے ہیں ۔نواز شریف کو چاہیےکہ وہ لندن ضرور جائیں چاہے عدالت انکو استثنیٰ دے یا نہ دے۔یاد رہے کہ آج نواز شریف اور مریم نواز نے لندن جانے کے لیے احتساب عدالت سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔