سعودی مالیاتی وزیر، غیر ملکی ملازمین کی فیس میں ترمیم کرنے کا کوئی ارداہ نہیں ہے

جمعرات 22 مارچ 2018 17:06

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 مارچ 2018ء) سعودی وزیر فنانس محمد ال جادان کاکہنا ہے کہ سعودی عرب اس سال کمپنیوں میں بھرتی ہونے والے غیر ملکی ملازمین کی فیس میں ترمیم کرنے کے کوئی منصوبہ بندی نہیں کر رہا ۔ یکم جنوری سے کمپنیوں کو فی غیر ملکی ملازم  300 یا 400 ریال فیس ماہانہ ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

(جاری ہے)

لیکن ایسی تمام کمپنیاں جن میں غیر ملکی ملازمین کی تعداد سعودی شہریوں کے برابر ہے یا سعودی شہریوں کی تعداد سے کم ہے تو انھیں کوئی فیس ادا کرنا نہیں پڑتی۔

رواں سال کے آغاز میں ریاست نے 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی متعارف کرایا تھا اور ایندھن ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بھی کیا تھا۔ ال جادان ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ امریکہ 3 ہفتے کے دورے پر گئے ہوئے ہیں جہاں انھوں نے بلومبرگ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال وہ غیر ملکی ملازمین کی بھرتی کی فیس میں اصلاحات کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :