سعودی عرب ، بھائی نے بھائی کی جان لے لی

جمعرات 22 مارچ 2018 17:51

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 مارچ 2018ء) سعودی عرب کے شہر الفلاج کے مقامی اسپتال میں ایک شخص کو لایا گیا جسکے پیٹ میں گولی لگی ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

اسپتال انتظامیہ نے اس شخص کے آتے ہی فوری طور پر اسکا علاج شروع کیااور ساتھ ہی ساتھ پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے ساری صورتحال سے آگاہ کیا ۔ آدمی کو ڈاکٹرز کی بچانے کی لاکھ کوششوں کی باوجود وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ پولیس نے اس شخص کی موت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ ابتدائی تحقیقات بعد کے مطابق آدمی کی موت اسکے بھائی کے ہاتھ میں موجود بندوق کی گولی لگنے سے ہوئی ہے تاہم ابھی یہ بات واضح نہیں ہو پائی کہ بھائی نے گولی جان بوجھ کر ماری تھی یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :