لاہور،اعلی سطح مشترکہ مشاورتی فورم کاپہلا اجلاس

آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز اورپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن صحت کے مختلف شعبوں میں تعاون کریںگے، برگیڈئیر شازیہ سرور

جمعرات 22 مارچ 2018 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 مارچ 2018ء) آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز اورپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن صحت کی خدمات کے شعبوں میں بہتری کے لیے اپنے متعلقہ دائرہ کار میںرہتے ہوئے تعاون اور اشتراک کریں گے ۔ اس امر کا اعادہ ایک اعلی سطح مشترکہ مشاورتی فورم کے پہلے اجلاس میں کیا گیاجو کمیشن کے آفس میں منعقد ہوا۔

فور م میں آرمڈ فورسز میڈیکل سروسزکی جانب سے برگیڈئیر شازیہ سرور علی، برگیڈئیرحامد جمال صدیقی اور لیفٹنٹ کرنل ملک محمد الیاس جبکہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے ڈائریکٹر کلینیکل گورنس اینڈٖ آرگنائزرسٹینڈرزڈاکٹر مشتاق احمد سلہریا، ڈائریکٹر لائسنسنگ ڈاکٹر محمد انور جنجوعہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر (شکایات) برگیڈئیر(ر) ڈاکٹر شاہد محمود، ایڈیشنل ڈائریکٹر (انسپیکشز) لیفٹنٹ کرنل (ر)ڈاکٹر محمد سلیم کھوکھر او ر ایڈیشنل ڈائریکٹر(کوالٹی اشورنس)ڈاکٹر قمر سلمان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے اراکین نے چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر محمد اجمل خاں سے بھی ملاقات کی ۔ دونوںاداروںنے اس امر پر اتفاق کیا کہ معیارات ، کلینیکل گورنس کے تجربات ، آرمی کے بنیادی مراکز صحت کے لیے کم سے کم معیارات کی تیاری ، معیاری صحت کی خدمات کی فراہمی ، دو طرفہ نظام کا معا ئنہ ، معیاری صحت کے مثالی مراکز صحت پر فراہمی کا معائنہ ، خدمات کے معیارات کو یقینی بنانے ، صحت کی خدمات فراہم کرنے والوں اور ہیلتھ مینجرز کی تربیت، تحقیق میں معاونت ، اعدادوشمار کا تبادلہ ، ورکشاپس کا انعقاد اور آرمڈفورسز گریجوایٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے لیے آگاہی کے باقاعدہ سیشنز کے لیے باہمی اشتراک کیاجائے گا۔

مزید تجویز کیاگیا کہ آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز کے مثالی مراکز کے معیار کی یقین دہانی کے فریم ورک کو کمیشن کے معیارات میں شامل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :