لاہور ، گریٹر اقبال پارک کوے شہریوں کے لئے بند کر دیا گیا

گریٹر اقبال پارک کو 23 مارچ کے حوالے سے آتش بازی کے لئے بند کیا گیا

جمعرات 22 مارچ 2018 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 مارچ 2018ء) گریٹر اقبال پارک کو گزشتہ روز شام چھ بجے شہریوں کے لئے بند کر دیا گیا،گریٹر اقبال پارک کو 23 مارچ کے حوالے سے آتش بازی کے لئے بند کیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فائر ورکس کی تیاریوں کے لئے گریٹر اقبال پارک کو شہریوں کے لئے بند کیا گیا۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد کو پارک میں جانے سے روک دیا گیا، جس پر انتظامیہ اور شہریوں کے درمیان بحث و تکرار بھی ہوتی رہی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ دور دراز کے علاقوں سے تفریح کی غرض سے آئے ہیں اور انتظامیہ انہیں پارک میں جانے سے روک رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :