حوثیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے عمان سے سیاسی پناہ طلب کرلی

جمعرات 26 اپریل 2018 12:24

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 اپریل 2018ء) حوثیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے سلطنت عمان سے سیاسی پناہ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اقدام یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کی جانب سے حوثیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کی رپورٹوں کے بعد کیا گیا ہے۔ صنعاء میں حوثیوں کے ماتحت اعلیٰ سیاسی کونسل نے اعتراف کرلیا ہے کہ انکا سربراہ صالح الصماد عرب اتحاد کے فضائی حملے میں الحدیدہ میں مارہ گیا۔

متعلقہ عنوان :