چالیس سالہ تگ و دو کے بعد امریکی پولیس مطلوب قاتل کو گرفتار کرنے میں کامیاب

ملزم گولڈن اسٹیٹ کلر، 1976ء سے 1986ء کے دوران 12 افراد کو قتل، 50خواتین سے زیادتی کی،پولیس

جمعرات 26 اپریل 2018 14:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 اپریل 2018ء)چالیس سالہ تگ و دو کے بعد امریکی پولیس ایک مطلوب قاتل کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ یہ ملزم ہی گولڈن اسٹیٹ کلر ہے۔

(جاری ہے)

اس نے 1976ء سے 1986ء کے دوران بارہ افراد کو قتل کیا تھا اور 50سے زائد خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،جرمن ریڈیو کے مطابق ساکرامینٹو پولیس نے بتایا کہ جوزف جیمز ڈی اینجلو کو ریاست کیلی فورنیا سے حراست میں لیا گیا۔

حکام کو شبہ ہے کہ یہ ملزم ہی گولڈن اسٹیٹ کلر ہے۔ اس نے 1976ء سے 1986ء کے دوران بارہ افراد کو قتل کیا تھا اور 50سے زائد خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس وقت بہتر سالہ ڈی اینجلو پولیس کا ایک سابق ملازم ہے۔ اس کی گرفتاری ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد سے عمل میں آئی۔

متعلقہ عنوان :