سعودی اتحادی افواج کی یمنی وزارت داخلہ پر بمباری، دو کمانڈروں سمیت 50 افراد ہلاک

حوثی باغیوں کی جانب سے صامطہ کے علاقے میں داغے گئے مارٹر گولے پھٹنے سے دو گھروں اور تین گاڑیوں کا نقصان ہوا،سعودی محکمہ شہری دفاع

ہفتہ اپریل 23:14

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) سعودی اتحادی افواج کی یمنی وزارت داخلہ پر بمباری کے نتیجے میں دو کمانڈروں سمیت 50 افراد ہلاک ہو گئے۔سعودی میڈیا کے مطابق اتحادی افواج نے صنعاء میں یمنی وزارت داخلہ کی عمارت پر فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں دو کمانڈروں سمیت 50 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی اتحادی افواج کی بمباری کا جواب 8 میزائل حملوں سے دیا۔

سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق یمن سے داغے گئے مارٹر گولے صامطہ کے گنجان علاقے میں گرے۔سعودی حکام کے مطابق مارٹر گولے پھٹنے سے 2 گھروں اور 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔سعودی میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے مارٹر گولوں سے ایک شہری جاں بحق ہوا جبکہ سعودی فضائی دفاعی نظام نے حوثی باغیوں کے 4 بلیسٹک میزائل گرا دیئے۔

Your Thoughts and Comments