چیف جسٹس ثاقب نثار نے چند گھنٹوں میں 111 سائلین کی درخواستیں نمٹا دیں

اتوار 29 اپریل 2018 17:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 اپریل 2018ء)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ میں نے اپنے اہل خانہ کو کہہ دیا ہے کہ میں ایک سال کے لیے آپ کا نہیں ہوں۔

(جاری ہے)

اور یہی وجہ ہے کہ چیف جسٹس چھٹی کے روز بھی عدالت لگاتے ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے آج بھی اتوار کے روز عدالت لگا لی۔چیف جسٹس جن سائلین کی درخواستیں کل نہیں سن سکے تھے ان کو آج بلایا تھا۔چیف جسٹس نے آج بھی بھی دور دراز سے آئے سائلین کی درخواستیں سنیں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے صرف آج کے روز 111 سائلین کی درخواستیں نمٹا دیں۔