Live Updates

جلسے جلوسوں یا احتجاجوں سے آج تک نہ کوئی حکومت گئی ہے اور نہ جائے گی،سید خورشید شاہ

ہفتہ 6 اپریل 2024 19:30

جلسے جلوسوں یا احتجاجوں سے آج تک نہ کوئی حکومت گئی ہے اور نہ جائے گی،سید ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ جلسے جلوسوں یا احتجاجوں سے آج تک نہ کوئی حکومت گئی ہے اور نہ جائے گی اس لیے اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ پارلیمنٹ میں آکر اپنا کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے ڈپٹی کمشنر آفس میں او جی ڈی سی ایل ودیگر اداروں کی جانب سے فراہم کردہ ایمبولینسز محکمہ صحت کے حوالے کرنے کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جلسے جلوس احتجاج اور شور وغل تو حکومت کو ووٹ کرتا ہے بلکہ اس کے ذریعے وہ اپنا ایجنڈا پورا کرلیتی ہے ہاں البتہ اگر اپوزیشن پارلیمنٹ میں آکر آئینی اور قانونی بات کرے تو حکومت کے لیے پریشانیاں بڑھ جاتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت بھی جلسے یا جلوسوں سے نہیں گئی بلکہ پارلیمنٹ نے اس کی حکومت کا خاتمہ کیا اپوزیشن کے شور وغل کو حکومت ہمیشہ انجوائے کرتی ہے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف یا ورلڈ بنک سے قرض لے کر ملک کے معاشی حالات کو وقتی طور پر تو بہتر کیا جا سکتا ہے لیکن یہ کوئی مستقل حل نہیں ہے ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا حالانکہ ہمارے پاس وسائل بھی موجود ہیں لیکن ان کا استعمال نہیں کیا جارہا ہے پتہ نہیں کیا مجبوریاں ہیں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے ساتھ جو کچھ ہوا یہ۔

(جاری ہے)

ان کے گھر کا معاملہ ہے اس میں ہم مداخلت نہیں کرسکتے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے منشور میں عوام کو تین سو یونٹ فری دینے کا جو اعلان کیا ہے اس پر عمل کریں گے تو ہم لوگوں کو سولر پلیٹس دیں گے اس میں کچھ وقت لگے گا کسی بھی منشور پر عمل کے لیے وقت چاہیئے ہوتا ہے اس میں بھی ایک ڈیڑھ سال لگ سکتا ہے خورشید شاہ نے کہا کہ اندرون سندھ صحت کے مسائل ہیں سکھر کی سول اسپتال میں مس منیجمنٹ اور کرپشن کی جارہی ہیکرپشن کرنے والوں کو انتباہ بھی دیا ہے لیکن وہ باز نہیں آرہے ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کے دور حکومت میں اداروں کی حالت خراب ہوئی ہے ان کا کہناتھا کہ ڈھائی سال بعد میڈیا کو پریا کماری یاد آئی ہے اس حوالے سے حد سے زیادہ تفتیش ہوئی ہے پریا کماری کے علاوہ بھی واقعات ہوئے ہیں ان کو کیوں نہیں اٹھایا جاتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات