جزیرہ ہوائی 6.9شدت کے زلزلہ سے لرزنے لگا،امریکی جیولوجیکل سینٹر

منگل 8 مئی 2018 18:15

ہوائی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 8 مئی 2018ء)جزیرہ ہوائی آتش فشاں کے لاوا اگلنے کے بعد زلزلہ سے لرزنے لگا، زلزلے کی شدت 6.9ریکارڈ کی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلائیووا آتش فشاں پہاڑ کے لاوا اور دھواں اگلنے کے بعد علاقے میں 6.9 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔امریکہ کا جزیرہ ہوائی زلزلے سے لرز اٹھا۔

(جاری ہے)

اطلاع کے مطابق کیلائیووا آتش فشاں پہاڑ کے لاوا اور دھواں اگلنا شروع کرنے کے بعد علاقے سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔آتش فشاں پہاڑ کے لاوا اگلنے کے بعد علاقے میں 6.9 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔امریکہ کے جیولوجک سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز لیلانی اسٹیٹ کے علاقے سے 16 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :