ہم نے غریب عورتوں کو بلا سود قرضے دینے کا پروگرام شروع کیا ، پینے کے پانی کیلئے آر او پلانٹ لگائے گئے ہیں ، سندھ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری آئی ہے ، ہاریوں کو بلا سود قرضے فراہم کئے گئے ہیں ، تھر کے حوالے سے میڈیا میں منفی خبریں چلتی رہیں ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے غریب خواتین کی مدد کی گئی ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس

ہفتہ 26 مئی 2018 23:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 26 مئی 2018ء)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے غریب عورتوں کو بلا سود قرضے دینے کا پروگرام شروع کیا ہے ، پینے کے پانی کیلئے آر او پلانٹ لگائے گئے ہیں ، سندھ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری آئی ہے ، سندھ میں ہاریوں کو بلا سود قرضے فراہم کئے گئے ہیں ، تھر کے حوالے سے میڈیا میں منفی خبریں چلتی رہیں ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے غریب خواتین کی مدد کی گئی ۔

ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ضرورت مند خواتین کو بااختیار کر رہے ہیں تا کہ وہ بزنس چلا سکیں ، ہم نے غریب عورتوں کو بلا سود قرضے دینے کا پروگرام شروع کیا ہے ، پینے کے پانی کیلئے آر او پلانٹ لگائے گئے ہیں ، پیپلزپارٹی ہمیشہ غریبوں کے حقوق کیلئے کام کر تی رہی ہے ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے غریب خواتین کی مدد کی گئی ،سندھ میں تعلیم اور صھت کے شعبوں میں بہتری آئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہاریوں کو بلاسود قرضے فراہم کئے گئے ہیں ، ہم نوجوانوں کے مسائل حل کرنے اور روزگار کیف راہمی کیلئے کام کر رہے ہیں ، پیپلزپارٹی تھر میں بھی کام کر رہی ہے ، تھر کے حوالے سے میڈیا میں منفی خبریں چلتی رہیں ، کراچی میں گزشتہ پانچ برس کے دوران ریکارڈ ترقی ہوئی ، کراچی میں ترقی کا سفر ختم نہیں ہوا، اہم منصوبوں پر کام جاری ہے ۔