ْنیب لاہور نے اورنج لائن اور میٹرو بس میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کرد یا

چیف انجینئر نیب کے روبرو پیش

منگل مئی 23:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) میٹروبس لاہور میں مبینہ کرپشن کا معاملہ، چیف انجینئر نیب کے روبرو پیش ‘ نیب لاہور اورنج لائن اور میٹرو بس میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کرد یا ۔تفصیلات کے مطابق چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان نیب کے تحقیقاتی آفیسر کے روبرو پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

نیب لاہور اورنج لائن اور میٹرو بس میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہے ہیںذرائع کے مطابق مظہر حسین خان میٹرو بس کا ریکارڈ لے کر آٹھویں بار نیب کے روبرو پیش ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں چلنے والی میٹرو بس میں مبینہ بے ضابطگی کی صورت میں تحقیقات کا آغاز کیا جس پر کام جاری ہے۔ میٹرو بس کے علاوہ میٹرو اورنج لائن کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

Your Thoughts and Comments