سعودی عرب کے نجی اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں پر بھی بجلی گرا دی گئی

بدھ 30 مئی 2018 21:00

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 30 مئی 2018ء) سعودی سوشل انشورنس جنرل کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ ماہانہ10ہزار ریال سے زیادہ تنخواہ پانے والے نجی اداروں کے ملازمین کی تعداد کم ہو کر 2287000تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی سوشل انشورنس جنرل کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ ماہانہ10ہزار ریال سے زیادہ تنخواہ پانے والے نجی اداروں کے ملازمین کی تعداد 2287000تک پہنچ چکی ہے۔

یہ اعدادوشمار 2018کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک کے ہیں۔ جنرل کارپوریشن نے عکاظ اخبارکو بتاتے ہوئے یہ بھی واضح کیا کہ سوشل انشورنس قانون میں رجسٹرڈ نجی اداروں کے غیر ملکی کارکنان کی شرح 81فیصد ہے۔ سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر غیر ملکی کارکنان کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :