نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف میں تنازعہ شدت اختیار کر گیا

پاکستان نے تحریک انصاف نے حفیظ اختر رندھاوا کا نام نگران وزیر اعلیٰ کے لیے نام دینے کا اعلان کر دیا، پنجاب حکومت کی کابینہ ناصر سعید کھوسہ کو ہی نگران وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے حتمی فیصلہ سنا دیا

بدھ 30 مئی 2018 21:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 30 مئی 2018ء):نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف میں تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔ پاکستان نے تحریک انصاف نے حفیظ اختر رندھاوا کا نام نگران وزیر اعلیٰ کے لیے نام دینے کا اعلان کر دیا، پنجاب حکومت کی کابینہ ناصر سعید کھوسہ کو ہی نگران وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے حتمی فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں نگران وزیر اعلیٰ کا معاملہ لٹک گیا۔ایک جانب خیبر پختونخواہ میں بھی تحریک انصاف نے منظور آفریدی کا نام نگران وزیر اعلیٰ کے لیے فائنل کرنے کے باوجود واپس لے لیا تو دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف میں تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔

(جاری ہے)

پنجاب میں بھی نگران وزیر اعلیٰ کا معاملہ پاکستان تحریک انصاف کے یو ٹرن کے باعث پھنس گیا۔

نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف میں تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے اختر حفیظ رندھاوا کا نام دے دیا ۔اختر حفیظ رندھاوا سابق چیف سکیرٹری پنجاب رہ چکے ہیں اور اچھی شہرت کے حامل افسر ہیں دوسری جانب پنجاب حکومت نے ناصر سعید کھوسہ ہی کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ناصر سعید کھوسہ ہی نگران وزیر اعلیٰ ہوں گے اور اس کے لیے اور کسی بھی شخص کو نامزد نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اب کوئی نیا نام گورنر کو نہیں بھیجا جائے گا۔یاد رہے کہ آج تحریک انصاف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ناصر سعید کھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔