وٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کے لئے گروپ آڈیو اور وڈیو کال کے نئے فیچر کا آغاز کر دیا

بدھ مئی 14:21

ْلندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء) وٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کے لئے گروپ آڈیو اور وڈیو کال کے نئے فیچر کا آغاز کر دیا۔ قبل ازیں وٹس ایپ کی طرف سے نیا فیچر متعارت کرانے کا اعلان رواں ماہ کے آغاز میں سالانہ ایف 8 ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر چیٹ ایپس کے ڈائریکٹر مبارک امام نے کیا تھا۔

وٹس ایپ کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق دنیا بھر سے صارفین اپنے اینڈرائیڈ اور آئی فونز پر اس فیچر کے موصول ہونے اور اس کے تازہ ترین وٹس ایپ بیٹا 2.18.162 پر اس کے استعمال کی تصدیق کر رہے ہیں۔اس فیچر کے استعال کا طریقہ یہ ہے کہ ایک کسی دوسرے کو آڈیو یا وڈیو کال کے دوران اس کال کو منقطع کئے بغیر اپنے کانٹیکٹیکس آئیکون کو چھو کر مزیدکانٹیکٹس کو آڈیو یا وڈیوکال میں شامل ہونے کی دعوت دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ آئیکون فون کی سکرین پر دائیں طرف اوپر نظر آئے گا۔مدعو کیا جانے والا صارف کال میں شمولیت کا فیصلہ خود کرسکتا ہے۔درایں اثناء برطانیہ میں سولہ سال کے کم عمر کے صارفین کے لئے وٹس ایپ کے استعمال پر پابندی کے باعث بعض صارفین کو وٹس ایپ کے نئے فیچر تک رسائی میںمشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے اس کے باوجود مبارک امام کا کہنا ہے کہ ان کی طرف سے متعارف کرائے جانے والے نئے فیچر کو دنیا بھر میں کروڑوں افراد استعمال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments