پشاور پولیس نے سر عام لڑکی کی بے حرمتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

اتوار 3 جون 2018 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 3 جون 2018ء)پولیس نے سر عام لڑکی کی بے حرمتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چند روز قبل پشاور میں معمولی جھگڑے کے نتیجے میں 16 سالہ لڑکی کی بے حرمتی کے ملزم کو مردان سے گرفتار کرلیا گیا، واقعے کے بعد ملزم فرار ہوکر مردان چلا گیا تھا اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

ایس ایس پی سٹی شہزا کوکب فاروق کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام مظہر حسین ہے اور اس کے خلاف لڑکی کی بے حرمتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اور تمام تر شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ 30 مئی کو معمولی تکرار پر ملزم نے ہشت نگری کے علاقے میں لڑکی کی سرعام بے حرمتی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :