بھارت کا جنگی جنون ختم نہ ہو سکا ، اگنی فائیو جوہری میزائل کا تجربہ کر دیا

اتوار 3 جون 2018 18:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 3 جون 2018ء) بھارت جوہری ہتھیاروں کی دوڑ سے باز نہ آیا، اگنی فائیو جوہری میزائل کا کامیاب تجربہ کر دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز بھارت نے مشرقی ریاست اڑیسہ کے عبدلکلام جزیرے سے زمین سے زمین تک مار کرنے والے اگنی فائیو بین البراعظمی جوہری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ۔

(جاری ہے)

مقامی سطح پر تیار کیے گئے یہ میزائل مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر پچاس منٹ پر چھوڑا گیا ۔ مقامی زرائع ابلاغ نے دفاعی حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ آزمائشی تجربہ جزیرے پر انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج ( آئی ٹی آر ) سے کیا گیا ہے ۔رینج اسٹیشنوں اور ٹریکنگ سسٹم اور راڈار کے زریعے 5000 کلومیٹر کے فاصلے تک پورے مشن میں میزائل کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق بھارت نے اگنی فائیو کا پہلا تجربہ 2012 میں کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :