چوہدری نثار علی خان پرانے دوست ہیں، ہمیشہ رہیں گے، ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں انہیں ٹکٹ ملے گا ،ْشہباز شریف

پیر 4 جون 2018 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 4 جون 2018ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان پرانے دوست ہیں، ہمیشہ رہیں گے، چوہدری نثار ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں انہیں ٹکٹ ملے گا، وہ ناراض ضرور ہیں مگر جلد مان بھی جاتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری نثار نے پارٹی ٹکٹ کیلئے تاحال درخواست نہیں دی۔

(جاری ہے)

2013میں پارٹی کا 35رکنی مرکزی پارلیمانی بورڈ تھا چوہدری نثار علی خان پارلیمانی بورڈ کا حصہ تھے ، اس میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پیش پیش تھے لیکن اس بار چوہدری نثار کو مرکزی پارلیمانی بورڈ کا ر کن بھی نہیں بنایا گیا۔ اس دفعہ شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ چوہدری نثار پرانے دوست ہیں ہمیشہ رہیں گے، چوہدری نثار ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں انہیں ٹکٹ ملے گا، وہ ناراض ضرور ہیں مگر جلد مان بھی جاتے ہیں ۔