قائد اعظم تھرمل سے ایک لگژری گاڑی ریکور کر لی ہے،چیف سیکرٹری پنجاب زاہدسید

منگل 5 جون 2018 23:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 5 جون 2018ء)چیف سیکرٹری پنجاب زاہدسید نے کہا ہے کہ قائد اعظم تھرمل سے ایک لگژری گاڑی ریکور کر لی ہے، تین پراڈو اور آٹھ ٹیوٹا گاڑیاں بھی ریکور کی ہیں، زرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سید کا مزید کہنا تھا کہ ڈبل کیبن گاڑیاں بھی لگژری گاڑیوں کی کٹیگری میں آتی ہیں، لگژری گاڑیوں پر اربوں روپے کا خرچہ ہو رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 18لاکھ ملک کے ٹوٹل ٹیکس ادا کرنے والے ہیں، ٹیکس ادا کرنے والوں کے پیسوں پر لگژری گاڑیاں چلتی ہیں، تیس میں چار ڈبل کیبن گاڑیاں ریکور کر لی ہے، ڈبل کیبن کے علاوہ بھی لگژری گاڑیاں موجود ہیں، چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی کمپنیوں سے بھی لگژری گاڑیاں ریکور کر لی ہیں، ریکور گاڑیاں لاہور میں دو مقامات پر پارک کردی گئیں ہیں،