امریکی ریاست وائیومنگ میں خطرناک طوفانی بگولے،لوگ خوفزدہ

موسم کے اچانک کروٹ بدلنے اورکئی فٹ اونچے اس طوفانی بگولے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبو ل ہوگئی

ہفتہ 9 جون 2018 15:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 9 جون 2018ء)امریکی ریاست وائیومنگ میں خطرناک طوفانی بگولے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبو ل ہوگئی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق طوفانی بگولے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلاتے ہوئے اپنے راستے میں آنیوالی ہر شے کو نیست و نابود کر دیتے ہیں جن کا نام سن کر ہی اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔امریکی ریاست وائیومنگ میں بھی موسم نے کروٹ لی تو اچانک بننے والے خطرناک طوفانی بگولے نے لوگوں کوخوفزدہ کر دیا۔گھنے سیاہ بادلوں میں طوفانی ہوائوں اور گرد و غبار کے اس بگولے کوانتہائی قریب سے دیکھنے والے افراد کے تو جیسے ہی ہوش ہی اڑ گئے ۔کئی فٹ اونچے اس طوفانی بگولے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بھی کافی مقبولیت حاصل کررہی ہے۔